اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے لابنگ کے لیے امریکی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کے معاملہ سے متعلق اہم خبر سامنےآئی ہے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی کمپنیوں کو قومی خزانے سے خطیر رقم کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے تمام معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو رقم کی ادائیگی کا ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔وزیراعظم نے بیرون ملک قانونی مقدمات پر اٹھنے والے اخراجات کے آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مقدمات کی پیروی کرنے والے وکلا کی فرصت اور ادائیگیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔نواز شریف نے امریکی کمپنیوں کیمبرج اینالیٹکا اور روبیٹو گلوبل کی خدمات حاصل کی تھیں۔کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا مقصد ملک سمیت عالمی سطح پر لابنگ کرنا تھا۔کمپنیوں کے ذریعے سے نواز شریف سروے بھی کروایا کرتے تھے۔ سروے میں حکومتی کامیابیاں اور دوسرے ممالک سے بہتر تعلقات کا بتایا جاتا تھا۔واضح رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے عالمی دنیامیں اپناامیج بڑھانے اورملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بے بنیادپراپیگنڈہ کرنے کیلئے امریکہ کی مہنگی ترین لابنگ فرم ’’وین سنٹ روبیرٹی آف روبیرٹی گلوبل‘‘کی خدمات حاصل کی۔مہنگی ترین امریکی لابنگ فرم کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی انتظامیہ کے دیگر اہم عہدیداروں سے ملاقاتوں کا خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا۔۔ میاں نواز شریف ان ملاقاتوں کے ذریعے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت کے لئے ان کی اور ان کے خاندان کی بے پناہ خدمات ہیں لیکن اصل رکاوٹ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہے ۔رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ میاں نوازشریف اوران کے ساتھی چاہتے ہیں کہ امریکی کمپنی پانامہ فیصلے کے بعدامریکی انتظامیہ سمیت یورپی ممالک کے لیڈروں میں میاں نوازشریف کوایک ایسے لیڈرکے طورپرپیش کرے جوجمہوریت کواس کی اصل روح کے مطابق بحال کرنے کی جدوجہد کررہاہے اوراسی جرم میں ان کے خلاف افواج پاکستان کی خواہش پرپاناماجیساکھیل کھلوایاگیااورپھرکئی دوسرے مقدمات جن کافیصلہ عدالتیں کرچکی تھیں انہیں بھی ری اوپن کروادیاگیاہے ۔امریکی فرم دنیابھرمیں لابی کریگی کہ میاں نوازشریف ہی درحقیقت پاکستان کانجات دھندہ ہے ،اورمیاں نوازشریف کی پارٹی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پہلے اپنے گھرکی صفائی کاایجنڈالئے ہوئے ہیں ،لیکن پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ اس نیک کام میں میاں نوازشریف کیلئے رکاوٹ بنی ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے مہنگی ترین امریکی فرم سے بیک وقت دونکاتی ایجنڈے پرمعاہدہ کیا ۔ پہلاایجنڈانوازشریف کوانتہائی نیک اورمعصوم لیڈرکے طورپرپیش کرناہے اوراس فرم کادوسراایجنڈاافواج پاکستان کوہرملک میں اورفورم پربدنام کرناہے ۔