انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک نے میئر کراچی وسیم اختر کی دو مقدمات میں رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔ عدالت نے وسیم اختر کی اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں ایک ،ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کی تھی۔
میئر کراچی وسیم اختر کے37 مقدمات میں رہائی کے احکامات جاری ہوچکے ہیں۔ وسیم اختر پر دہشت گردوں کے علاج معالجے کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ16 نومبر کو ہوگا۔
میئر کراچی پرکل39 مقدمات ہیں جن میں38 مقدمات میں پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔جبکہ ایک مقدمے میں گرفتاری ظاہر نہیں کی جس کے پیش نظر وسیم اختر نے ضمانت کے لیئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تین نے میئر کراچی وسیم اختر کے چار مقدمات میں رہائی کے احکامات جاری کردیے۔
عدالت نے بارہ مئی کے تین مقدمات میں وسیم اختر کی تین ،تین لاکھ روپے کی ضمانت منظور کی تھی۔ جبکہ اشتعال انگیز تقریر کے ایک مقدمے میں ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔