میئر کراچی وسیم اختر نے باغ ابن قاسم بحریہ ٹاؤن کو دینے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی، درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ سندھ حکومت کااقدام غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔
The mayor’s Karachi application against to give Ibn e Qasim garden to bahria town
میئرکراچی وسیم اختر نے باغ ابن قاسم بحریہ ٹاؤن کو دینے کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی میئر ارشد وہرہ بھی تھے۔ وسیم اختر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ باغ ابن قاسم لوکل گورنمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، پارک بحریہ ٹاؤن کے حوالے کرنے کا سندھ حکومت کااقدام غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ اب تک جتنی بندر بانٹ اور چائنا کٹنگ ہونی تھی وہ ہو چکی ،کوشش کریں گے آئندہ یہ حرکتیں نہ ہوں،سندھ میں بیڈ گورننس کرکے اداروں کو نقصان پہنچایاجارہا ہے۔