counter easy hit

طبی ماہرین کے تجزیے نے سب کو ششدرکر ڈالا

The medical expert analyzed everyone

کراچی(این این آئی)رمضان المبارک میں افطاری کے اوقات روزہ داروں کی بڑی تعداد دودھ سوڈا پینے کو ترجیح دیتی ہے تاہم طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دودھ سوڈے کو سحر و افطار میں پینا نقصان دہ ہے۔طبی ماہرین کے مطابق تلی ہوئی اشیاء بھی انسانی صحت کے لیے زہر قاتل ہے۔ رمضان میں سحری اور افطاری کے اوقات میں غیر ضروری اشیاء کھانے سے روزہ رکھنے والے بیمار ہو جاتے ہیں۔ روزہ داروں کی اکثریت سموسوں، پکوڑوں، کچوریوں کو کھانے کو ترجیح دیتی ہے جو انسانی صحت کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ان چیزوں کے استعمال سے دل کے امراض اور آنتوں کا کینسر ہوتا ہے۔ روزہ داروں کو چاہیے کہ رمضان کے پورے مہینوں میں افطاری کے وقت پھل اور کھجوروں کو استعمال کریں جو صحت کیلئے فائدہ مند ہے۔طبی ماہرین نے انکشاف کیا کہ آج کل کی نئی نوجوان نسل کو ہارٹ اٹیک کی بڑی وجہ بازاری کھانے ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد فاسٹ فوڈ کھانے کو ترجیح دیتی ہے جو زہر قاتل ہے۔ ماہرین نے بتایاکہ فوڈ اتھارٹی ملاوٹ زیادہ اشیا پر نظر رکھے اور ملاوٹ زدہ اشیا بنانے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔طبی ماہرین نے کہاکہ پکوڑوں میں استعمال ہونیوالا بیسن سستا اور چنے کی دال مہنگی ملتی ہے کیونکہ وہ خالص چنے کی دال سے بلکہ کیڑے لگی دالوں کو پیس کر تیار کیا جاتا ہے اس میں مکئی کے دانے اور مونگ کی مسترد دال ڈالی جاتی ہے جس تیل میں پکوڑے تلے جاتے ہیں، اس کی عمر 8 گھنٹے ہوتی ہے جس کے بعد اسے ضائع کردیا جانا چاہیئے۔ماہرین نے کہاکہ دودھ ، سوڈا گرمی کا نہیں ہڈیوں کا توڑہے۔ سوڈے میں موجود فاسفیٹ، کاربونیٹ، کیفین اور چینی کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے، جب دودھ کیساتھ مکس کیا جاتا ہے تو اس میں موجود کیلشیم اس مواد کو جذب کرلیتا ہے، جس سے دودھ کی افادیت ختم ہو جاتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website