counter easy hit

پاناما تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس، چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی بھی پیش

چودھری شوگر مل سمیت شریف خاندان کی دیگر کمپنیوں کا ریکارڈ بھی جے آئی ٹی میں پیش کر دیا گیا

The meeting of the Panama Investigation Committee, Chairman SECP Zafar Hijazi also presented

The meeting of the Panama Investigation Committee, Chairman SECP Zafar Hijazi also presented

اسلام آباد: چیئرمین سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے ۔ چودھری شوگر مل سمیت شریف خاندان کی دیگر کمپنیوں کا ریکارڈ بھی جے آئی ٹی میں پیش کر دیا ۔ پناما لیکس جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں جاری ہے ۔ اسلام آباد میں جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ظفر حجازی سمیت ایس ای سی پی کے پانچ افسران جے آئی ٹی میں پیش ہوئے اور چوہدری شوگر ملز اور شریف خاندان کی دیگر کمپنیوں کا ریکارڈ بھی ساتھ لائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آج شریف فیملی کے ٹیکس گوشواروں سمیت کاروبار سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لے رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website