counter easy hit

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اجلاس کا مقام پشاور سے تبدیل کر دیا گیا ، آج چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں

The meeting of the Raviat Hilal Committee will be held in Islamabad today

The meeting of the Raviat Hilal Committee will be held in Islamabad today

اسلام آباد: پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ۔ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا مقام تبدیل کر دیا گیا ۔ اجلاس اب پشاور میں نہیں اسلام آباد میں ہوگا ۔ ملک کے مختلف شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند آج نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ۔ شوال کے چاند کی پیدائش گزشتہ صبح 7 بجکر 31 منٹ پر ہو چکی ہے ۔ آج شام چاند کی عمر 50 گھنٹے کے قریب ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے چاند کی عمر 30 گھنٹے سے زائد ہو تو نظر آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website