لاہور: شوال المکرم 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے، شہری شوال المکرم کے چاند کے نظرآنے کی شہادت متعلقہ زونل کمیٹی کو دے سکتے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ فلکیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جب کہ عید کے چاند کی رویت کا شرعی اعلان مفتی منیب الرحمن کریں گے۔دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ 14 جون کو شوال کا چاند دکھائی دینے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے 16 جون کوعیدالفطر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔