کراچی: محرم الحرام کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کااجلاس کل (جمعرات کو) کراچی میں ہو گا۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ ماہِ محرم الحرام 1439ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس بعدنمازِ عصردفترمحکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ،یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔