پارلیمنٹ منگل کو قومی اسمبلی میں پرائویٹ ممبرز ڈے تھا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ’’سیز فائر ‘‘ ہونے کے باعث قومی اسمبلی کے ایوان کا ماحول بھی’’ پرامن ‘‘ ہو گیا ہے حکومت اور اپوزیشن (تحریک انصاف) کے سرکردہ رہنمائوں نے اپنے ارکان قانون اور قاعدے میں رہ کر پارلیمان میں کھیک کھیلنے کی ہدایت کر دی ہے سر دست حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے سپیکر سردار ایاز صادق کے چیمبر میں ’’پارلیمانی جرگے‘‘ کے کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کر ہے ہیں دونوں اطراف کے ’’عقاب صفت‘‘ رہنمائوں کو کہہ کہہ دیا گیا ہے پارلیمنٹ میں ’’ٹمپریچر ‘‘بڑھانے سے گریز کیا جائے پارلیمنٹ کی ’’راہداریوں ‘‘ میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید احمد سمیت دیگر رہنمائوں کی نظر بندی موضوع گفتگو بنی ہوئی تھی پارلیمنٹ کی راہداریوں میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ’’پانامہ پیپرز لیکس ‘‘ کیس بھی موضوع گفتگو بنا ہوا ہے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی حاضری مایوس کن رہی پرائیویٹ ممبرز ڈے پر ممبر ایوان میں وزراء اور ارکان کی عدم دلچسپی معمول بن گیا ہے قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم نے قومی کمیشن برائے حقوق بچگان 2017ء پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر علامتی واک آئوٹ کیا۔ کشور زہرا نے تحریک پیش کی کہ قومی کمیشن برائے حقوق بچگان بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو مناسب ماحول کی فراہمی ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری بنتی ہے، لاوارث بچوں کی رجسٹریشن ہونی چاہئے ٗوزیر مملکت کامران مائیکل نے کہا کہ اس طرح کا بل پہلے بھی پیش ہو چکا ہے اور کمیٹی نے رپورٹ ایوان میں پیش کر دی ہے۔ کل یہ بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ منگل کو پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے نکتا اعتراض پر مردم شماری میں صرف شناختی کارڈ کے حامل افراد کو گنتی میں لانے اور شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کی پالیسی پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا اس سے بڑی تعداد میں لوگ شمار ہونے سے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں کے بعد ملک میں مردم شماری ہونے جا رہی ہے۔ حکومت نے شرط عائد کی ہے کہ جس کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے وہ گنتی میں ہی نہیں آئیں گے، یہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے پاس شناختی کارڈز ہی نہیں ہیں، اس طرح بلوچستان سمیت دور دراز علاقوں کے لوگ مردم شماری سے رہ جائیں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) بدھ کو صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کو صدر نشین نعیمہ کشور خان کو قومی اسمبلی کا اجلاس چلانے کا موقع ملا قومی اسمبلی نے پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے کی تحریک مسترد کر دی۔ بیلم حسنین نے تحریک پیش کی کہ پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2017ء پیش لیکن وزیر مملکت بلیغ الرحمان کی بل کی مخالفت کی وجہ سے تحریک مسترد کر دی گئی ۔
قومی اسمبلی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی بل 2017ء پیش کرنے کی تحریک مسترد کر دی۔ جمشید احمد دستی نے تحریک کے ذریعے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت طلب کیلیکن حکومت کی مخالفت کے باعث قومی اسمبلی نے بل کو مسترد کر دیا۔قومی اسمبلی میں بیمہ صحت سکیم برائے معذور افراد بل 2017ء پیش کر دیا گیا قومی اسمبلی نے پرائیویٹ ممبرز ڈے کے دوران حکومتی بزنس لانے کے لئے قاعدہ 51 کی شرائط نرم کرنے کی تحریک منظور کرلی۔ قومی اسمبلی میں دستور (ترمیمی) بل 2017ء پیش کر دیا گیا جسے مزید کارروائی کے لئے متعلقہ مجلس قائمہ کے سپرد کر دیا گیا۔ یہ بل نعیمہ کشور خان نے پیش کیا اور کہا کہ شراب نوشی کے سدباب کے لئے یہ بل معاون ثابت ہوگا۔ سکول ہری پور کی طالبات نے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ سپیکر ایاز صادق نے مہمانوں کی گیلری میں طالبات کا خیرمقدم کیا۔