تحریک انصاف نے چوبیس اپریل کو یوم تاسیس کے جلسے کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ کو پلان سے متعلق آگاہ کر دیا۔ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اجازت بیان حلفی لینے کے بعد ہی دی جائے گی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) تحریک انصاف کا یوم تاسیس پی ٹی آئی وفد کی اسلام آباد انتظامیہ سے ملاقات۔ ایف نائن پارک جلسے کا پلان انتظامیہ کے حوالے حتمی مذاکرات میں تحریک انصاف سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق کل ہونے والے حتمی مذاکرات میں انتظامیہ کی جانب بیان حلفی لیا جائے گا۔ بیان حلفی کے مطابق اگر شرکاء نے 24 اپریل کو ایف نائن پارک سے کسی اور جانب جانے کی کوشش کی یا قانون اپنے ہاتھ میں لیا تو جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔ تحریک انصاف کی جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی انتظامات پر آج شام عمران خان کو بھی بریفنگ دے گی۔