کیلیفورنیا: انسان کے رحم دلی اور احساس سے بھرپور جذبات اس کے اشرف المخلوقات ہونے پر تصدیق کی مہر ثبت کرتے ہیں۔ اور آئے روز ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جنہیں دیکھ یا سن کر انسانیت پر یقین مزید پختہ ہوجاتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ امریکی علاقے کیلیفورنیا کی اورنج کائونٹی میں پیش آیا جہاں خاتون نے انٹرنیٹ پر اشتہار دیکھ کر بالکل انجان شخص کو اپنا گردہ عطیہ کردیا۔ 30 سالہ جیسکیا مورس نے نئے سال کی ابتدا پر خود سے عہد باندھا تھا کہ وہ کسی ایک شخص کی جان بچائے گی جبکہ اس سے دو گھنٹے کی دوری پر رہنے والے 30 سالہ مصنف ڈیوڈ ناچرکا ایک گردہ فیل ہوچکا تھا اور وہ موت کے منہ میں جارہا تھا۔
ڈیوڈ نے انٹرنیٹ پر گردے کے عطیہ کا اشتہار دیا۔ جیسیکا نے اشتہار دیکھتے ہی اپنے عہد کو پورا کرنے کیلئے فورا ًمریض سے رابطہ کیا اور مختلف میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے بعد ڈاکٹروں نے خاتون کا گردہ ڈیوڈ کو لگا دیا۔ دونوں کی انٹرنیٹ پر جاری کی گئی تصاویر کو دنیا بھر میں پسند کیا اور سراہا جارہا ہے۔