counter easy hit

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو خبر دار کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی، اگلے ایک ماہ تک مزید بارش کا کوئی امکان نہیں، رواں برس ملک میں ریکارڈ بارشیں اور برفباری ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ملک میں جاری بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ اب اگلے ایک ماہ تک ملک میں مزید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔اگلے ایک ماہ کے دوران ملک میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں برس موسم سرما میں ریکارڈ برفباری اور بارشیں ہوئی ہیں۔ جبکہ رواں اپریل کے ماہ میں بھی غیر متوقع بارش، طوفان اور ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم غیر متوقع بارش کا سلسلہ اب تھم گیا ہے۔ اگلے ایک ماہ تک بارش ہونے کا امکان نہیں ہے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔176افراد زخمیہوئے جب کہ 117 گھر تباہ ہوئے۔پنجاب میں 15 جب کہ خبیرپختونخوا میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔بلوچستان میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے 52 مکانات تباہ ہوئے۔ پنجاب میں موسلا دھار بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی ہلاکتیں بھی ہوئیں۔مکانات کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوئے، طوفانی بارش سے سڑکیں، گلیاں اور نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔جب کہ ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں نے جہاں گرمی کا زور توڑا وہیں یہ بارشیں گندم کی فصل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئیں۔حالیہ آندھی اوربارش کی وجہ سے پنجابمیں گندم کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا ہے اور ایک لاکھ 50 ہزارٹن پیداوارمتاثر ہوئی ہے۔ دہ ثابت ہوئیں۔حالیہ آندھی اوربارش کی وجہ سے پنجابمیں گندم کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا ہے اور ایک لاکھ 50 ہزارٹن پیداوارمتاثر ہوئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website