counter easy hit

حافظ آباد میں لوئر چناب نہر کے پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ گیا

حافظ آباد میں ہیڈ ساگر کے مقام پر لوئر چناب نہر کے پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ گیا، بارشوں اور ہیوی ٹریفک کے باعث پل گرنے کا خدشہ بڑھ گیا۔ محکمہ انہار نے مرمت کے بجائے پل پر پتھر رکھ دیئے۔

The middle part of the Lower Chenab canal bridge in Hafizabad is broken

The middle part of the Lower Chenab canal bridge in Hafizabad is broken

دریائے چناب سے نکلنے والی چار نہروں کے سنگم ہیڈ ساگر کے مقام پر لوئر چناب نہر کے پل کا ایک بڑا درمیانی حصہ ٹوٹ گیا جس کے باعث پل کے کسی بھی وقت گرنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ٹوٹے ہوئے پل پر گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ڈی او محکمہ ایری گیشن ندیم خالد کے مطابق نہر کا پل ہیوی ٹریفک کے گزرنے کی وجہ سے ٹوٹا تا ہم نہر میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے اس وقت مر مت کا کام ممکن نہیں۔ گزشتہ سال جامکے چٹھہ کے قریب اسی نہر کا پل ٹو ٹنے سے آرمی کی ٹرین نہر میں گر گئی تھی جس سے کئی قیمتی جانوں کا نقصان بھی ہوا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website