counter easy hit

ملک کا خزانہ لوٹنےوالے لیگی وزیرنے فرار ہونے کا سارا پلان بنا لیا ۔۔

لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایل این جی اسکینڈل میں ضمانت قبل از گرفتاری کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔مفتاح اسماعیل کے خلاف نیب میں ایل این جی کیس کی تحقیقات چل رہی ہیں، نیب نے لیگی رہنماء کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر رکھی ہے۔درخواست میں سیکرٹری وزارت قانون، نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایل این جی کیس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، نیب سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے، عدالت عالیہ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ایل این جی کوٹہ کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے تک نیب کو گرفتاری سے روکے۔اس سے قبل مفتاح اسماعیل نے 9 اپریل کو بھی حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ان پر چیئرمین سوئی سدرن گیس کی حیثیت سے غیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے، دوسری جانب خبر یہ بھی ہے کہ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی بڑی عمارات میں سگریٹ نوشی قانوناًممنوع ہے ،اب قانون کویونیورسٹی اور کالجز میں بھی لاگو کروائیں گے، لوگوں کی صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سموک فری اسلام آباد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچے تمباکو نوشی کی وجہ سے اموات کا شکار ہوتے ہیں،دو کروڑ نوجوان نسل میں یہ عادت تیزی سے منتقل ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے کبھی غور نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اشتہارات میں آگاہی کےلئے تصاویر کو بڑا کیا۔ اب یہ قانون لاگو کیا ہے کہ اسلام آباد میں بڑی عمارات میں سگریٹ نوشی کو ممنوع کیا جائےگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا وژن ہے اس کو پورا کرنا ہو گا ۔ اور اب یہ خبر آئی ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website