لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبائی کابینہ میں ایک وزیر کا اضافہ کر دیا ہے جس سے کابینہ اراکین کی تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے۔
یس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لیفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان کو پنجاب کابینہ میں شامل کر لیا ہے، محمد ایوب خان کو کاونٹر ٹیررازم کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردی کی وزارت نہیں تھی اسی لئے وزیراعلی پنجاب نے ٹوبہ ٹیک سنگھ پی پی 87 سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کو وزیر انسداد دہشت گردی بنایا۔