سان فرانسسکو میں ’’ایٹ سا‘‘ نامی ریسٹورینٹ پر ایک جدید ترین ڈسپلے کا گمان ہوتا ہے جہاں گرما گرم کھانے فوراً دستیاب ہیں لیکن یہاں مینیجر، کیشیئر اور بیرے سمیت کسی بھی قسم کے فرائض کوئی انسان انجام نہیں دیتا۔
اس جدید ریسٹوینٹ کے دروازے پر بہت سے آئی پیڈ پلیٹ فارم لگے ہیں جہاں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آرڈر دیا جاتا ہے جن میں اکثریت سبزیوں کی ہے، ہوٹل میں لگے آئی پیڈ قطار کو کم کرتے ہیں اور آرڈر شیشے کے ڈبوں میں رکھ دیا جاتا ہے جو مائیکرو ویو اون جیسے دکھائی دیتے ہیں جب کہ صارفین اپنے نام کی کھڑکی سے کھانا نکال کر کھاتے ہیں۔
کھانا تیار ہونے کے بعد ڈیجیٹل گھنٹیاں بجتی ہیں اور ایک خانے کے اسکرین پر آپ کا نام آجاتا ہے جس کا شیشہ 2 مرتبہ تھپتھپانے سے شیشہ کھل جاتا ہےجس کے اندر آپ کا آرڈر موجود ہوتا ہے۔ کھانے میں آپ اپنی پسند کے اجزا بھی شامل کرسکتے ہیں۔ ریسٹورینٹ کا تمام عملہ نظام کی پشت پر موجود رہتے ہوئے آرڈرز کی تکمیل کرتا ہے۔