ٹوکیو……سائنس کی ترقی کے ساتھ ساتھ اب روبوٹس نے معمول کی ذمہ داریاں بھی اپنے کندھوں پر اُٹھا لی ہیں۔
جاپان کی روبوٹکس کمپنی Aldebaran نے ٹیلی کوم جائنٹ سوفٹ بینک کے اشتراک سے ایک ایسا جدید روبوٹ تیار کر لیا ہے جو نہ صرف آپ سے باتیں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دوستی جیسے عظیم جذبات سے بھی سر شار ہے۔پیپر(Pepper)نامی یہ روبوٹ مصافحہ کرنے کیساتھ ساتھ آپکے کام کاج میں ہاتھ بھی بٹائے گا اور میوزک کے بجتے ہی رقص میں بھی آپ کا ساتھ دے گا۔پیپر کی جدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جاپان کے ایک اسٹور پر یہ روبوٹ اب سیلز اسسٹنٹ کی حیثیت سے کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو صارفین کو ایک ماہر سیلز مین کی طرح خوش آمدید کہتے ہیں۔