نئی دہلی (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وادی کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے کی بات پر جہاں اداکارہ ہما قریشی کو بھارتیوں نے پاکستان جانے کا مشورہ دیا تھا۔اب وہیں بھارتیوں نے کشمیر کی صورتحال پر افسوس کرنے والی اداکارہ سونم کپور کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے پاکستان کی حامی قرار دیا ہے۔سونم کپور نے 3 روز قبل ہی بی بی سی ایشین کو دیے گئے انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ سب دیکھ اور سن کر تکلیف ہو رہی ہے۔سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی کشمیر مسئلے پر مکمل درست معلومات نہیں، اس لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ درست معلومات موصول ہونے اور معاملے کو مکمل طور پر سمجھ لینے تک خاموش رہیں تو بہتر ہے۔بولی وڈ اداکارہ نے بتایا تھا کہ جیسے ہی انہیں کشمیر مسئلے پر درست معلومات موصول ہوگی اور وہ معاملے کو سمجھ جائیں گی تو اس پر ضرور اپنی رائے دیں گی۔ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر سے تشویش ناک خبریں سامنے آ رہی ہیں اور انہیں یہ سب سن کر دکھ ہو رہا ہے۔سونم کپور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بہت ہی اچھی جگہ ہے اور ایسی جگہ کو پر امن رکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کا خیال تھا کہ کشمیر میں امن برقرار رکھا جا سکتا ہے، تاہم انہیں یہ علم نہیں کہ وہاں کیسے امن برقرار رکھا جا سکتا ہے، لیکن یہ سب ناممکن نہیں۔سونم کپور نے واضح کیا تھا کہ اگرچہ وہ محب وطن ہیں، تاہم وہ ابھی کشمیر مسئلے پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھتیں اور ان کا خیال ہے کہ ابھی خاموش رہنا ہی بہتر ہے۔بولی وڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے اور ان کا آدھا خاندان سندھی اور آدھا خاندان پشاور سے ہے۔سونم کپور کی جانب سے کشمیر کی صورتحال پر افسوس کرنے اور اپنے خاندان کا تعلق پاکستان سے بتائے جانے کے بعد بھارتیوں نے اداکارہ کا آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں پاکستان کی حامی قرار دیا۔کئی صارفین نے اداکارہ کو آن لائن تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر سنگین الزامات لگائے اور کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی پاکستان اور پاکستانی اداکاروں کی سپورٹ کرتی رہی ہیں۔بھارتی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ وہ اداکارہ راکھی ساونت سے بھی گئی گزری ہیں، کم سے کم راکھی ساونت دیش کے خلاف تو کچھ نہیں بولتیں۔لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد سونم کپور نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے بھارتیوں کو صبر کرنے اور معاملے کو سمجھنے کی تجویز دی۔سونم کپور نے ایک ٹوئیٹ میں تنقید کرنے والوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے معاملے کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور کسی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے سے اپنا ہی کردار متاثر ہوتا ہے۔سونم کپور نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ ان کے الفاظ ہی ان کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں، اس لیے انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے معاملے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہے اور کسی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے سے اپنا ہی کردار متاثر ہوتا ہے۔سونم کپور نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ ان کے الفاظ ہی ان کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں، اس لیے انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے معاملے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔