لندن……..یورپی خلائی ایجنسی( ای ایس اے) نے 2030 تک چاند پر بستی قائم کرنے کا اعلان کیاہے ۔
خلائی ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے وہ چاند پر انسانوں کی ممکنہ آباد کاری کے ایک مشن پر کام کر رہا ہے اور 2030 تک چاند پر بستی قائم کرنا چاہتا ہے۔اگرچہ امریکی خلائی ادارہ ناسا یہ واضح کرچکا ہے کہ امریکی خلابازوں کی اگلی منزل مریخ ہوگی لیکن، یورپی خلائی ایجنسی بالکل مختلف عزائم کے ساتھ سامنے آئی ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ انسان کو اگلی دہائی کے آخر تک چاند پر بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔