counter easy hit

عمان میں‌ عید کا چاند نظر نہیں‌ آیا

متحدہ عرب امارات ، قطر، کویت، اردن ، فلسطین، بحرین اور مصر میں شوال کا چاند نظر آگیا۔ سعودی عرب میں‌بھی آج عید منائی جا رہی ہے

The moon did not see in the Oman

The moon did not see in the Oman

کراچی: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ریاستوں میں اسلامی مہینے شوال کا چاند نظر آگیا ۔ عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے ۔ شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے کیا جبکہ سرکاری ٹی وی سے بھی اس کا اعلان کیا گیا ۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک بیان میں عوام سے درخواست کی تھی کہ وہ چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر گواہوں کے ہمراہ قریبی عدالت کو مطلع کریں۔
سعودی ماہرین فلکیات نے بھی بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کئے تھے ۔ سعودی عدالت عظمیٰ نے رویت ہلال کے لئے ہفتے کی شام اجلاس طلب کیا تھا جس نے شواہد اور گواہیوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ سعودی عرب میں اس بار 29 روزے رکھے گئے ۔ دیگر عرب ممالک اور خلیجی ریاستوں کے اعلان کے مطابق قطر، کویت، اردن اور فلسطین میں بھی شوال کا چاند نظر آ گیا ہے تاہم سلطنت عمان میں چاند نظر نہیں آیا اس لئے وہاں اتوار کے بجائے پیر کو عید ہو گی ، جبکہ بحرین اور مصر میں بھی عید کا چاند نظر آ گیا اور وہاں اتوار کو عید منائی جائے گی۔
پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام ہو گا ۔ ماہرین موسمیات امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ اتوار کو پاکستان بھر میں مطلع صاف ہو گا اس لئے چاند نظر آ جائے گا جس کے مطابق پیر کو عیدالفطر منائی جائے گی ۔ بھارت میں بھی اتوار کو ہی 29 واں روزہ ہے اور وہاں بھی شوال کا چاند نظر آنے یا آنے کا فیصلہ اتوار کو ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website