کراچی: متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اختلافات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئے ہیں اور (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی نے قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کی معلومات کے مطابق متحد ہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر اختلافات بڑھ گئے ہیں۔ جس پر رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو اجلاسوں میں جانے سے روک دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ چلنا ہے یا نہیں ، اس کا فیصلہ بھی اجلاس میں رابطہ کمیٹی ہی کرے گی،ایم کیوایم کی جانب سے شماریات کی قائمہ کمیٹی لینے سے انکار کر دیا گیا ہے جبکہ متحدہ کی جانب سے اصرار کیا جارہاہے کہ انہیں داخلہ ، انسانی حقوق یا پھر توانائی کی قائمہ کمیٹی دی جائے۔ ایم کیوایم کی جانب سے اپنے تحفظات کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کر دیا گیا ہے۔