لاہور: گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
رفیق رجوانہ نے لاہور ہائیکورٹ بار میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ مزید فرائض ادا نہیں کرسکتے۔ رفیق رجوانہ کے مطابق نئی حکومتیں بن گئی ہیں، لہذا اب وہ اپنا گورنر نامزد کریں’۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی قیادت سے مشورے کے بعد استعفیٰ دیا۔ جنوبی پنجاب کے شہر ملتان سے تعلق رکھنے والے رفیق رجوانہ طویل عرصے سے مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں۔ رفیق رجوانہ نے 10 مئی 2015 کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اُن سے قبل چوہدری سرور اس عہدے پر تعینات تھے۔
واضح رہے کہ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت آگئی ہے، اور عمران خان نے چودھری سرور کو پہلے ہی پنجاب کا گورنر نامزد کرچکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گورنر رفیق رجوانہ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی قیادت کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔