لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا تجمل حسین انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق رانا تجمل حسین دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ ن لیگی رہنما رانا تجمل حسین 3 سےزائد مرتبہ رکنپنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے زمانہ طالب علمی سے ہی ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے بطور جنرل سیکرٹری سیاسی سفر کا آغاز کیا۔رانا تجمل حسین پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹریز بھی رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نمازعصر ڈیال گاؤں میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کے سوگوران میں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ لیگی رہنما رانا تجمل حسین کے انتقال پر پارٹی صدر اوراپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی میاں شہباز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رانا تجمل ہمارے دیرینہ ساتھی تھے، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔واضح رہے کہ الیکشن 2108 سے قبل عام انتخابات قریب آتے ہی سیاسی وفاداریاں بدلنے کا موسم جوبن پر آگیا۔ مسلم لیگ نون کے ارکان اسمبلی رانا تجمل حسین اور وحید گل نے حلقہ بندیوں کی بحث کے دوران ایک دوسرے کے پول کھول دئیے۔
ذرائع کے مطابق (ن) لیگی آپس میں ہی لڑ پڑے، نئی حلقہ بندیوں پر گفتگو کرتے ہوئے ارکان صوبائی اسمبلی رانا تجمل حسین اور وحید گل نے ایک دوسرے کے خوب پول کھولے، رانا تجمل حسین کا کہنا تھا کہ وحید گل نے 2002 اور 2006 میں ان کی اجازت سے (ق) لیگ کو ووٹ دیا۔ رانا تجمل حسین اور وحید گل کے درمیان حلقہ بندیوں پر بھی تلخ کلامی ہوئی۔ رانا تجمل حسین کا کہنا تھا کہ وحید گل پارٹی کے ساتھ کبھی مخلص نہیں رہے۔ وحید گل کا کہنا تھاکہ انہوں نے تو پارٹی کے لیے ماریں بھی کھائی ہیں۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک وحید بھی موجود تھے جنہوں نے رانا تجمل حسین کے موقف کی تائید کی، لیکن (ن) لیگ کے ارکان اسمبلی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔