اسلام آباد(ویب ڈیسک )عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا کہ ا پوزیشن اتحاد عمران خان نہیں غیر جمہوری قوتوں کے خلاف ہے ،ووٹ کے تقدس اور اصل جمہوریت کی بحالی تک اپوزیشن ایک پیج پر ہوگی ، احتساب کمیشن ختم کرنے والا احتساب کی باتیں کررہا ہے ،
عمران خان کے ساتھ موجود کون سے لوگ پیٹھ میں چُھرا گھونپنے والے ہیں ؟ جاوید چوہدری نے کپتان کو خبردار کرتے ہوئے انکشاف کر دیا
صاف پانی کمپنی اسکینڈل: شہباز شریف بری طرح پھنس گئے، نیب عدالت میں ایسی کونسی کارروائی ڈال دی گئی جو شہباز شریف کو جیل پہنچا دی گی
بیان میں اسفندیار نے کہا کہ کشکول توڑنے والے کپتان کی ساری معاشی پالیسی قرضوں اور امداد کے گرد گھوم رہی ہے ،کہیں کپتان نے یمن اور ایران کے خلاف فریق بن کر امداد تو وصول نہیں کی امداد پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیکر حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں ،احتساب کے نام پر کسی ایک پارٹی یا شخصیت کی تذلیل کسی صورت انصاف نہیں ، اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے کہا کہ عمران خان نے سعودی عرب سے قرضہ لیکر عوام کو مقروض کردیا ، سعودی عرب سے واپسی پر عوام کے اوپر ایک اور بم گرایا ،قرضہ لینا کامیابی ہے تو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا گیابجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا ، عمران خان آئی ایم ایف سے ہدایات لینا بند کریں ۔