counter easy hit

موسم گرما کا مقبول ترین پھل آم ۔۔۔ خوش ذائقہ اور میٹھے آم کا انتخاب کیسے کریں ؟

The most popular fruit of summer ... How to choose a delicious taste and sweet mango?

لاہور(ویب ڈیسک) وہ موسم آگیا جب ہر کوئی پیلے ،خوش ذائقہ پھل آم سے خوب مزہ اٹھائے گا۔یہ پھل کھانے میں جتنا مزیدار ہے افادیت کے لحاظ سے بھی اتنا ہی قیمتی ہے۔ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ پھلوں کا بادشاہ آم ہے۔شاید ہی کوئی ہو جس کو آم پسند نا ہو۔رات کو گھر میں جب سب گھر والے مل کر بیٹھتے ہیں تو ٹھنڈے ٹھنڈے آم ڈھیر ساری باتوں کے ساتھ کھانے کا رواج ہمارے ہاں آج بھی زندہ ہے۔آم کی پیٹیاں تحفہ کے طور پر آج بھی اندرون و بیرون ممالک بھیجی جاتی ہیں۔ اب اس کی افادیت کی بات کی جائے توپھلوں کا بادشاہ آم لذت میں لاجواب ہے اور طبی لحاظ سے بھی اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ایک اندازے کے مطابق یہ تقریباً4ہزار سال سے کاشت کی اجارہا ہے ۔ اس کی کئی اقسام ہیں ۔ہر قسم الگ ذائقہ ،رنگ اور سائز میں پائی جاتی ہے۔جدید تحقیق کے مطابق آم میں موجود وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈینٹس جلد کو داغ دھبوں سے بچاتے ہیں اور بیٹا کروٹین سے بینائی تیز ہوتی ہے ۔ آم کا استعمال جلد کو صاف چمکدار بنانے کے ساتھ ساتھ جھریوں سےبھی محفوظ رکھتا ہے ۔یہ جسمانی امیونیٹی کو بہتر بناتا ہے۔علاوہ ازیں یہ نظام انہظام،ہائی کولیسٹرول، آنکھوں،بالوں اور دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ آم کا استعمال مختلف کھانوں ،چٹنیوں اور سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا ملک شیک بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔آم سے بنی چند ڈشزکی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔مینگو کوکونٹ کھیر۔اجزاء۔دُودھ۔ آدھا لیٹر،الائچی۔ دو عدد،چینی ۔دو کھانے کے چمچ،چاول ۔آدھا کپ (پانی میں بھگوئے ہوئے)،مینگو ۔آدھا کلو، کوکونٹ ۔ایک کپ،پانی ۔تین کھانے کے چمچ،ترکیب۔۔ایک پین میں دُودھ، الائچی، چینی اور چاول شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں ۔۔اب اس میں تھوڑا سا کوکونٹ شامل کرکے اچھی طرح سے گاڑھا ہونے تک پکا لیں۔ اب مینگو کا چھلکا اُتار کر کاٹ لیں۔ پھر بلینڈر میں کٹے ہوئے مینگو ،باقی بچا ہوا کوکونٹ اور پانی شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔ اب اس مینگو مکسچر کو کوکونٹ کھیر میں شامل کرکے مکس کر لیں اور چولہا بند کر دیں۔ مینگو کوکونٹ کھیر کو کٹے ہوئے مینگو سے سجا کر پیش کریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website