اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں بجلی چوری ہونا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے ،، اور اب ایسے شہروں کے نام سامنے آئے ہیں جہاں بجلی سب سے زیادہ چوری کی جا رہی ہے ،، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اور سکھر ریجنز میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے۔ وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب نےکہا ہےکہ پشاور،کوئٹہ،حیدرآباد اور سکھر ریجنز میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے،، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی اور جن علاقوں میں بجلی کی بندش کی جارہی ہے وہ لوڈشیڈنگ نہیں بلکہ لوڈ مینجمنٹ ہے، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اورسکھر ریجنز میں سب سے زیادہ بجلی چور ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے مجبورا بجلی گھروں کو فرنس آئل پر چلایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں مہنگی بجلی پیدا ہو رہی ہے اور اس کا بوجھ قومی خزانے پر پڑ رہا ہے، بجلی کا گردشی قرضہ بھی ہمیں ورثے میں ملا ہے،، پاکستان میں بجلی چوری ہونا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے ،، اور اب ایسے شہروں کے نام سامنے آئے ہیں جہاں بجلی سب سے زیادہ چوری کی جا رہی ہے