counter easy hit

معروف پاکستانی گلوکار کے حوالے سے انتہائی افسوسناک بریکنگ نیوز آ گئی

The most tragic breaking news has come as regards the leading Pakistani singer

شکارپور(ویب ڈیسک ) سندھ کے لو ک فنکار جگر جلال چانڈیوکو 4ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا گیا ۔جگر جلال نے چند ماہ قبل احمد رشدی کا مشہور گانا’’کوکو کورینا‘‘گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی تھی ۔پولیس کے مطابق جگر جلال کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے لاڑکانہ سے شکارپور جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔ شکار پورپولیس کا کہنا ہے کہ جگر جلال کے ساتھ ان کے بھائی ، بھتیجے اور دو شاگردوں کو بھی اغوا کیا گیا ہے جب کہ ان کی گاڑی تیغو کے علاقے سے مل گئی ہے۔دوسری طرف ایک خبر کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدتملازمت میں توسیع کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سرکاری ملازمین کو توسیع ملتی رہتی ہے، ماضی میں توسیع ملتی رہی، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔وہ آج یہاں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعدحزب اختلاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ہم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کا اور ہمارا زخم مشترکہ ہے، اس اعتبار سے تمام جماعتوں نے اس پر اتفاق کیا ہے کہ ہم اسلام آباد متفقہ طور پر آئیں گے اور حکومت کے خاتمے کیلئے آخری کیل ٹھونکیں گے۔ہم نے رہبر کمیٹی کو کہا ہے کہ ایک ہفتے میں چارٹرڈ آف ڈیمانڈ تیار کرلیں، تاکہ ہم جب اسلام آباد آئے توساری جماعتوں کا متفقہ چارٹرڈ ہمارے سامنے ہو۔ہم نے طے کیا ہے کہ اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کا اجلاس26 اگست کوہوگا، 29 اگست کو پھر دوبارہ سربراہی اجلاس ہو۔تاکہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر مشترکہ طور پر لائحہ عمل بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں حزب اختلاف نے تحریک کیلئے اکٹھے ہوکر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔ اب یہ تحریک جابر اور ظالم حکمرانوں کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی۔مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال پر کہا کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو اے پی سی میں کیوں نہیں آئے، ہمیں معلو م ہے، ان کے نہ آنے کو ایشوبنانایہ بوکھلاہٹ ہے۔ان کی جماعتوں کے رہنماء پورے مینڈیٹ کے ساتھ آئے ہیں ۔ وہ اجلاس میں نہیں تھے تب بھی اجلاس میں موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تک میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین تھا کسی کو جرات نہیں ہوئی آرٹیکل 370ختم کرنے جبکہ اب کردیا گیا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سرکاری ملازمین کو توسیع ملتی رہتی ہے، ماضی میں توسیع ملتی رہی،آرمی چیف کی مدتملازمت میں توسیع کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website