اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) آئی جی موٹروے پولیس امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر موٹروے پولیس این-5 نارتھ زون نے عید الفطر کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے اور سواریوں کی اوور لوڈنگ کرنے کے خلاف کاروائی کے لئے اقدامات مکمل کر لئے گئے۔
ڈی آئی جی موٹروے پولیس نارتھ زون محبوب اسلم نے بتایا کہ نارتھ زون جو کہ پشاور تا لاہور جی روڈ اور مر ی ایکسپرس وے پر محیط ہے ملک کے تقریبا تمام شہروں کو جا نے والی ٹر یفگ گزرتی ہے لہذا عید الفطر پر زائد کر ائے وصولی اور مسافروں کی اوور لوڈنگ کو کنٹرول کر نے کے لئے انٹی اوور لوڈنگ اینڈ اوور چارچنگ سکوارڈ ز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی مزید بیایا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مسافروں سے زائد کر ایہ وصول کر نے اور مسافروں کی اوورلوڈنگ کے متعلق شکایات کے اذالہ کے لئے 4 اسپیشل کنٹرول رولز قائم کئے گئے ہیں اور مسافروں کی اوور لوڈ نگ اور زائد کر ایہ وصولی کی شاکایات 130 ہیلپ لائن کے علاوہ قائم کئے گئے کنٹرول کے درج ذیل نمبرز 03049256202 ,0923695042 ,0544647364 ,0556816100 پر کر سکتے ہیں۔تاکہ خلاف ورزی کر نے والوں خلاف موثر کاروائی کی جا سکے۔پہلا کنٹرول روم مری ایکسپرس وے پر،دوسر خیر آباد روڈ تیسرا جہلم جب کہ چوتھا گجر انوالہ کے ایر یا پر قائم کیا گیا ہے۔ڈی جی نے ہدایت جاری کرتے ہو ئے کہا ہے کہ زائد کرایہ وصول کر نے والوں کو بھاری جر مانہ کر نے کے ساتھ ساتھ زائد وصو ل کیا گیا کرایہ موقع پر ہی سواریوں کو واپس کر ایا جائے گا۔اس کے علاوہ سواریوں اور سامان کی اوورلوڈنگ کا رجحان بھی ان دنوں بڑ ھ جاتا ہے جو کہ حادثہ کا باعث بنتا ہے لہذا ٹرانسپورٹر حضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سواریوں کی اوورلوڈنگ سے اجتناب کریں کیونکہ اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ نارتھ زون کی تمام موبائل ایجوکیشن یونٹس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ناس سلسلہ میں،بس ہائی ایس ٹر مینل پر بر یفینگ دیں اور ٹر نسپورٹرز کے ساتھ میٹنگ کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ عید الفطر کے موقع پر زائد کر ایہ کی وصولی اور اوورلوڈنگ سے اجتناب کریں۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران مسافر اپنے ساتھ قیمتی اشیاء لے کر سفر کر تے ہیں اور ان دنوں جرائم پیشہ عناصر بھی سرگرم ہوتے ہیں۔