کراچی / لاہور: پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین معروف فلم ساز و ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ فلم’’ چین آئے نا‘‘ پنجاب سنسر بورڈ نے سینسر کردی ہے جب کہ سندھ سینسر بورڈ میں بھی پیش کی جائیگی۔
The movie “Chain aye na” will be released on August 11, Syed Noor
سید نور نے کہا کہ فلمی صنعت کا ریوائیول کراچی سے ہورہا ہے، اسی وجہ سے میں نے مذکورہ فلم کراچی میں ہی مکمل کی ہے، وہ گزشتہ روز ایس ایم ای فاؤنڈیشن و بزنس سلوشنز لمیٹڈ کے دفتر میںصدر و چیف ایگزیکٹیو ولی اللہ خان سے گفتگو کررہے تھے۔ سید نورنے کہا کہ فلمی صنعت کے بحران کی وجہ جدید ٹیکنالوجی کا فقدان اور غیر معیاری سینما تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری فلم ’’چین آئے نا” کی پروموشن جاری ہے۔