اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے قتل کے مقدمے کے ملزم کو 14 سال بعد بری کردیا گیا۔
سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے کے ملزم جنید کو14 سال بعد بری کردیا۔ ملزم کوٹرائل کورٹ نےسزائے موت سنائی جسے ہائی کورٹ نے برقراررکھا تھا تاہم اپیل کی سماعت کرنے کے بعد سپریم کورٹ نے ناکافی شواہد کی بنا پر ملزم کو بے گناہ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ ملزم جنید پر2006 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دیرینہ دشمنی پرسہیل کے قتل کاالزام تھا۔