ملزم کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں، گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں قاتل کو پھانسی دے دی گئی، عثمان نذیر نے 2004 میں معمولی تلخ کلامی پر تین افراد کو قتل کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں تین افراد کے قاتل کو پھانسی دیدی گئی,مجرم عثمان نزیر نے 2004 میں معمولی تلخ کلامی پر تین افراد کو قتل کیا تھا, قتل ہونے والوں میں اورنگزیب، شوکت، اور سرفراز احمد شامل تھے. گجرات جیل حکام کا کہناتھا کہ مجرم کی سپریم کورٹ آف پاکستان،صدر پاکستان سمیت 4 رحم کیاپیلیں مسترد ہو چکی تھیں، 2009 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مجرم کو تین بار سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔