لاہور: تجزیہ کار فہد حسین نے کہا ہے (ن) لیگ کے 126 امیدوار 2013 کے انتخابات میں ٹاپ تھری میں آئے۔ 103 بدستور میں (ن)لیگ کی ٹکٹ پر لڑ رہے ہیں ،ان مین سے 94 تک کامیاب ہوئے تھے، 23 میں سے 14 پی ٹی اْئی 7، جیپ اور ایک پیلز پارتی کے پاس گیا، (ن) لیگ کے 21 امیدوار پہلی بار لڑ رہے ہیں۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کے ۱۳۳ امیدوار ہیں، ان میں سے ۴۲ ایسے ہین جو ۲۰۱۳ میں بھی اس ٹکٹ پرلڑے تھے ،۶۶ امیدوار دیگر جماعتوں سے ٹوٹ کرآئے ، ۲۵ امیدوار پہلے سے لڑ رہے ہیں، ۲۰۱۳ میں جیتنے والے ۷۱ فیصد امیدواران (ن) لیگ کے پاس اور ان کے الیکٹبلز نے ۴۸ فیصد اور اور پی ٹی آئی کے الیکٹبلز نے ۳۲ فیصد پول ووٹ حاصل کئے تھے۔ حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے حلاقے این اے 124 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ مریم نواز پہلی بار قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 125 اور 127 سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔ شہباز شریف قومی اسمبلی کے حلقے این اے 132 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ قومی اسمبلی کے لاہور کے حلقے این اے 122 میں ایاز صادق اور علیم خان کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔ سروے کے مطابق ایاز صادق کو 50 فیصد اور علیم خان کو 43 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ حلقہ این اے 131 میں عمران خان اور سعد رفیق کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے سروے کے مطابق اس حلقے میں عمران خان کو 58 فیصد اور سعد رفیق کو 41فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔لاہور کے حلقے این اے 130 سے پی ٹی آئی کے شفقت محمود نامزد ہیں جبکہ (ن) لیگ نے ابھی تک اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا۔ حلقے سے شفقت محمود کو 48 فیصد جبکہ (ن) لیگ کو 47 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔