counter easy hit

نیب تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

The NAB investigative report emerged in detail

کراچی (ویب ڈیسک) کرپشن کے الزام میں گرفتار شرجیل میمن کیس میں تہلکہ انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ شرجیل میمن کے اثاثے کتنے تھے اور ظاہر کتنے کیے گئے ہیں؟ نجی ٹی وی نیوز چینل نے نیب تحقیقاتی رپورٹ حاصل کرلی۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ 2011ء سے 2018ء تک آمدن ٹیکس ریٹرن 22 کروڑ 64 لاکھ ظاہر کیے۔ ایف بی آر کے مطابق خاندان کی سالانہ آمدن تقریباً 29 کروڑ ظاہر کی گئی۔ خاندان کی آمدن، جائیداد اور اثاثہ جات مالیت میں فرق پایا گیا۔ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کی اصل انکم ایک ارب 71 کروڑ 53 لاکھ سے زائد ہے۔ اصل اور ظاہری مالیت میں ایک ارب 42 کروڑ 58 لاکھ سے زائد کا فرق ہے۔ تحقیقات میں ملزم پر کرپشن میں مسلسل ملوث ہونا پایا گیا۔ ملزم شرجیل انعام میمن کے بیرون ملک میں اربوں روپے کے اثاثہ جات ہیں۔ شرجیل میمن دبئی میں کئی فلیٹس اور ولاز کے مالک ہیں۔ ملزم انٹرنیشنل گلف گروپ میں کاروباری شراکت بھی رکھتے ہیں۔دوسری جانب رپورٹ کے مطابق 2011-18 تک ٹیکس کی مد میں 22 کروڑ 64 لاکھ 61 ہزار 991 روپے آمدن ظاہر کی گئی تھی، اور ایف بی آر کے مطابق خاندان کی آمدن 28 کروڑ 94 لاکھ 94 ہزار 591 روپے ظاہر کی گئی۔ ادھر نیب کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے مطابق خاندان کی آمدن، جائیداد اور اثاثہ جات کی کُل مالیت میں بڑا فرق پایا گیا ہے، شرجیل میمن کی اصل انکم 1 ارب 71 کروڑ 53 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہے۔ اصل اور ظاہری مالیت میں 1 ارب 42 کروڑ 58 لاکھ 66 ہزار 109 روپے کا بڑا فرق نکل آیا ہے، تحقیقات میں ملزم پر بد عنوانی اور کرپشن میں مسلسل ملوث ہونا پایا گیا۔ نیب کا کہنا ہے کہ ملزم شرجیل میمن کے خلاف نیب کی دفعہ سیکشن 9 اے وی 1999 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ بتایا گیا کہ ملزم شرجیل میمن کے بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثہ جات ہیں، سابق وزیر دبئی میں کئی فلیٹس اور ولاز کا بھی مالک ہے، ملزم انٹرنیشنل گلف گروپ میں کاروباری شراکت بھی رکھتا ہے، نیب نے کہا کہ ملزم کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ دریں اثنا، آج احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم، نیب کے گواہ کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی، عدالت نے نیب کے گواہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کیا اور سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website