سابق صدر آصف زرداری نے کہا تمام سیاسی قوتیں مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ ہو کر دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکیں۔ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے فوج کے شاندار کردار پر پوری قوم کو فخر ہے۔
کراچی: (یس اُردو) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے ایک بیان میں کہا آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کے مددگاروں اور سہولت کاروں کی کمر توڑ دی۔ پیپلز پارٹی نے آپریشن ضرب عضب کی حمایت کی۔ تمام سیاسی قوتیں مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ ہو کر دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکیں۔ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے فوج کے شاندار کردار پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا طالبان، پرتشدد مذہبی تنظیمیں اور علیحدگی پسند بیرونی طاقتوں کی مدد سے ملک کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔