اسلام آباد: قومی اسمبلی نے5 ہزار 247 ارب کے حجم کا آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا ہے۔
قومی اسمبلی نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے 5 ہزار 247 ارب کے حجم کا آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا ہے، قومی اسمبلی نے فنانس بل 19-2018 کی بھی منظوری دیدی ہے جب کہ وزیر خزانہ کی ٹیکس ایمنسٹی کی 2 نئی ترامیم بھی فنانس بل میں شامل ہیں۔ آئین کے تحت فنانس بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں سے منظوری کے بعد اسے ایوان صدر ارسال کیا جائے گا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد یہ آئین کا حصہ بن جائے گا۔