لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نیلسن سے ویلنگٹن پہنچ گئی۔ قومی کھلاڑیوں نے آج جم میں ایکسرسائز کی، ٹریننگ سیشن کل ہوگا جبکہ ہفتے کو میزبان ٹیم کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلیں گے۔
قومی کھلاڑیوں نے ویلنگٹن پہنچنے کے بعد آج جم میں مختلف ورزشیں کرتے ہوئے اپنی فٹنس کو بہتر بنایا جبکہ باقاعدہ ٹریننگ سیشن کل سے شروع ہوگا۔ ٹیم مینیجر طلعت علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکے ہیں، پریکٹس میچ میں اچھی کارکردگی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ون ڈے سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے۔