counter easy hit

قومی جونیئر ہاکی ٹیم اومان کی مہمان بنے گی

لاہور: پاکستان جونیئرہاکی ٹیم آئندہ ماہ اومان کی مہمان بنے گی، دورے کے دوران قومی ٹیم میزبان سائیڈ کے خلاف 4 سے 5 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

The National Junior Hockey Team will be the guest of Oman

The National Junior Hockey Team will be the guest of Oman

ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی ایچ ایف نے امیدوں کا محور جونیئرزکو بنا لیا ہے، فیڈریشن حکام کی طرف سے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل تجربہ دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ابتدائی مرحلے میں اومان کے ساتھ 4 سے 5میچوں کی سیریز طے کی ہے، سیریز کے یہ مقابلے 9 ستمبر سے 15ستمبر تک مسقط میں کھیلے جائیں گے۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر سے منتخب 116 کھلاڑیوں کے3 روز ٹرائلز پیر کو لاہور میں اختتام پذیر ہوں گے، قمر ابراہیم، علیم رضا اور احسان اللہ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی فٹنس اور گیم میں مہارت کا جائزہ لینے کے بعد کیمپ کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی، ذرائع کے مطابق کیمپ کے لیے 40 سے50کھلاڑی منتخب کیے جانے کا امکان ہے جبکہ کیمپ کا باقاعدہ آغاز15 اگست سے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں لگے گا۔ ادھر پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف مستقبل میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں کھیپ تیارکرنے کے لیے کوشاں ہے، وہ وقت دور نہیں جب ٹاپ کوالٹی پلیئرز تیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس اور گیم اسکلز میں بہتری لانا ہدف ہو گا، ہماری کوشش ہے کہ مستقبل قریب میں پانچ سے چھ ٹاپ کوالٹی کے ایسے کھلاڑی تیار کریں جو مستقبل قریب میں قومی ٹیم کا باقاعدہ حصہ بن کر ملک وقوم کی نیک نامی کا باعث بن سکیں۔انھوں نے کہاکہ ٹیم منیجرمنصوراحمد اورمحمد عثمان اپنے وقت کے بڑے کھلاڑی رہے ہیں، میں اور ریحان بٹ ماڈرن ہاکی کھیلتے رہے ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا تجربہ منتقل کریں۔

محمد ثقلین نے کہا کہ سینٹر ہاف کسی بھی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں، دنیا کی تمام ٹاپ ٹیموں کے پاس بھی بہترین سینٹر ہاف موجود ہیں، کوشش ہوگی کہ ٹیم کو کم از کم ایک اچھا سنٹر ہاف تیار کر کے ضرور دوں، اسی طرح ریحان بٹ اچھا اسٹرائیکر، محمد عثمان ڈیفنڈر اور منصور احمد بہترین گول کیپر تیار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ایک سوال پر سابق قومی کپتان نے کہا کہ ہماری ہاکی کی اصل پہچان ایشین اسٹائل ہے، نوجوان کھلاڑیوں کواس اسٹائل کی تربیت دیکراٹیکنگ جبکہ یورپی اسٹائل سے ڈیفنس ہاکی سکھائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website