فیصل آباد; عام انتخابات میں این اے 110فیصل آباد کا وہ واحد حلقہ ہے جہاں قومی اسمبلی کی نشست پر تحریک انصاف جبکہ دونوں صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اس حلقے کے بارے میں یہ خبر بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ یہاں
تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدوار وں میں ایک دوسرے کو ووٹ ڈلوانے کا خفیہ معاہدہ بھی ہوا تھا ۔ جبکہ دوسری جانب یک اور خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 2013کے الیکشن کے مقابلے میں 90لاکھ ووٹ زیادہ حاصل کئے ہیں جس کی وجہ پی ٹی آئی کی مسلسل جدوجہد اور امیدواروں کی انتھک محنت شامل ہے۔ امیدواروں نے ہمیشہ ہی بہت محنت کرنے کا ثبوت دیا ہے مگر چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں چھیالیس امیدوار چنے جن میں سے 23امیدوار وں نے اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور تحریک انصاف کے لئے اگلے پانچ سال حکومت کرنے کی راہ ہموار کردی الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے تجزیے کے مطاق 2013کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے 75لاکھ تریسٹھ ہزار پانچ سو چار ووٹ حاصل کرکے ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ٹھہری تھی جبکہ موجودہ الیکشن میں 9,287,736( بیانوے لاکھ ستاسی ہزار سات سو چھتیس ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ مودہ الیکشن میں پی ٹی آئی نے 16,851,240 حاصل کئے ہیں جس میں امیدواروں کی محنت کا کردار بہت معنی رکھتا ہےامیدواروں نے عمران خان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی اور ان کے معیار پر پورا اترے۔ الیکشن کمیشن کے تجزئے کے مطابق پنجاب کے مضبوط امیدواروں نے پی ٹی آئی کے 42امیدواروں میں سے بیس امیدوار کامیاب ہوئےاور 3,907,178ووٹوں میں اضافہ کیا ہے۔