سوئیڈن جانے والی ٹیبل ٹینس کی چھ رکنی ٹیم کو لاہور کےعلامہ اقبال انٹریشنل ائر پورٹ پر روک لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹیبل ٹینس ٹیم کو وزارت داخلہ کا لیٹرنہ ہونے کے باعث روکا گیا ہے۔
ٹیم سوئیڈن میں ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جا رہی تھی۔ کھلاڑیوں میں عاصم قریشی، رمیز حسین، عائشہ اقبال، فاطمہ خان اور محمودہ شامل ہیں جبکہ ایک آفیشل بھی ان کے ہمراہ ہے۔ ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 29 اپریل سے 6 مئی تک کھیلی جائے گی۔