پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا ون ڈے کل سڈنی میں کھیلا جائےگا۔میچ کی تیاری کے لئے قومی ٹیم نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔
The national team practiced at the Sydney Cricket Ground
آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیم نے آج سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔شعیب ملک ،محمد عامر ،محمد رضوان اور حسن علی نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیاجبکہ ملک،رضوان اور حسن علی ٹیم کے ہمراہ میدان میں بھی نہ آئے۔بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیم چوتھا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی صلاحیت ر کھتی ہے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائےگا۔