پاک بحریہ کا سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2017 بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ
کراچی: (اصغر علی مبارک) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ پاک بحریہ کے سیفٹی ریویو کا مقصد سیفٹی اسٹینڈرڈ کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ورکنگ ماحول کو مزید محفوظ بنانا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ سیفٹی اسٹینڈرڈ کو برقرار رکھنا اور کام کے ماحول کو محفوظ بنانا ایک مسلسل عمل ہے ۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی رواں سال سیفٹی سے متعلق رونما ہونے والے واقعات کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے غیر جانبدار رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ نیول چیف سیفٹی کے مطلوبہ نتائج صرف اسی صورت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں جب ہر فرد واحد اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا مکمل ادراک رکھتا ہو۔ نیول چیف۔ عالمی اور علاقائی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، پاک بحریہ کو ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لۓ تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی