ڈرامے سے بھرپور نئی اینی میٹڈ میوزیکل فلم’بیلیرینا‘ ‘کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔
ہدایت کار ایریک سمر اور ایریک وانر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس تھری ڈی فلم کی کہانی چھوٹے سے قصبے کی رہائشی ایک ایسی یتیم لڑکی کے گِرد گھومتی ہے، جس کی زندگی کا سب سے بڑا خواب بیلے ڈانسر بننا ہے ۔
اسی مقصد کی تکمیل کیلئے وہ اپنی فیملی اورٹاؤن چھوڑ کر پیرس کا رُخ کرتی ہے اورمشکل حالات کا سامنا کرتی ہے ۔
تین کروڑ ڈالر لاگت سے بننے والی ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور یہ فلم 14دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔