نوازشریف عوام کے دلوں کے وزیراعظم ہیں، عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے: وزیر مملکت کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد: وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف عوام کے دلوں کے وزیراعظم ہیں، نئی کابینہ بھی پچھلی حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے گی، نوازشریف کے نامکمل ترقی کے اہداف کو پورا کریں گے، 2013 کے منشور کی تکمیل لے کر 2018 میں عوام کے پاس جائیں گے، وفاقی کابینہ میں سب کی نمائندگی موجود ہے، پاکستان کے عوام کو حقوق دینے کے وعدے کی تکمیل کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا آج جمہوریت کو تقویت دینے کا عمل مکمل ہوا، اپوزیشن کو چاہیے اپنے صوبوں میں کام کریں، سڑکوں پر وقت گزار کر 4 سال ضائع کیے، نوازشریف کے دور میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کریں گے، انہوں نے کہا عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے۔