counter easy hit

نئے آرمی چیف قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، سیاسی ومذہبی رہنما

The new chief will meet the nation's expectations, political and religious leaders

The new chief will meet the nation’s expectations, political and religious leaders

لاہور / اسلام آباد: سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے اور انھیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیدہے نئے آرمی چیف قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہت نازک دور میں اہم ذمہ داری ملی ہے۔

بھارتی جارحیت کے باعث تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، نئے آرمی چیف کوان سب چیلنجز کا سامناہے، امید ہے نئی فوجی قیادت دہشت گردی کے خاتمے، کراچی میں امن وامان کے قیام اور بھارتی جارحیت سے نمٹنے کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی جنرل راحیل شریف کی طرح کام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم آرمی چیف کے ساتھ ہے، امید ہے نئے آرمی چیف قوم کی توقعات پر پورا اتریںگے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مبارکباد دیتے ہوئے دونوں افسران کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی اور قوم کی دعائیں فوج کی نئی قیادت کے ساتھ ہیں، ہم امید کرتے ہیںکہ دہشت گردی کے خاتمے، کراچی میں امن وامان کے قیام اور بھارتی جارحیت سے نمٹنے کی پالیسیوں کوجاری رکھیں گے اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فوج کی اجتماعی بصیرت سے آنیوالے چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کو بڑے ہی نازک دور میں اہم ذمہ داری ملی ہے، بھارتی جارحیت کے باعث تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، کراچی آپریشن ابھی نامکمل ہے، اسے مکمل کرنا ہوگا۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویزمشرف نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ اپنے پیش روجنرل راحیل شریف کی پالیسیوںکا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اپنی زبردست قیادت میںملکی دفاع مضبوط تر بنائیں گے۔

امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا کہ پاکستانی قوم کو یقین ہے کہ وہ وطن عزیز پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلیےجرات مندانہ کردار ادا کریںگے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے جنرل جاویدقمرباجوہ کو چیف آف آرمی اسٹافاورجنرل زبیرمحمودحیات کوجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چیئرمین مقررہونے پر دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website