counter easy hit

سندھ کے نئے گورنر آج حلف اُٹھائیں گے

سندھ کے نئے گورنرآج سہ پہر عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ تاہم محمد زبیرابھی گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کر سکیں گے۔

The new governor to take oath today

The new governor to take oath today

ذرائع کے مطابق نامزدگورنرسندھ محمدزبیرکی تقریب حلف برداری آج سوا4 بجے ہوگی، تقریب میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ سندھ کے نئے گورنر محمد زبیر نے حلف برداری کے لئے شیروانی سلوا لی ہے ، لیکن وہ کچھ عرصہ گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کر سکیں گے۔ اس کی وجہ وفات پانے والے سابق گورنر جسٹس ریٹائر سعید الزماں صدیقی کی اہلیہ کی وہاں موجودگی ہے ۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ سابق گورنر کی اہلیہ نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی عدت یعنی چار ماہ دس دن گورنر ہاؤس میں گزارنا چاہتی ہیں۔یوں نئے گورنر محمد زبیر کچھ وقت تک گورنر ہاؤس کے بجائے ذاتی گھر میں رہیں گے۔ دوسری جانب عشرت العباد کے جانے کے بعد گورنر ہاؤس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پہلے پرنسپل سیکریٹری کا تبادلہ کیا گیا۔ پھر گورنر کے اے ڈی سی اور بعد میں ملٹری سیکریٹری بھی وہاں سے نئی تعیناتیوں پر چلے گئے۔ گورنر کے تمام مشیروں کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ مطلب اب نئے گورنر کا استقبال بھی نیا اسٹاف کرے گا۔ سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کو تیرہ سال اور گیارہ مہینے گورنر ہاؤس میں رہنے کا تاریخ ساز موقع ملا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website