امریکی ادارے نیشنل اوشینیک اینڈ ایٹمسفرک ایڈمنسٹریشن نے خلا سے لی گئی زمین اور چاند کی نئی تصاویر جاری کر دیں۔
دنیا کے موسم کا حال جاننے کے لیے ماحولیاتی ایجنسی کے خلا میں بھیجے گئے نئے سیٹلائٹ نے زمین اور چاند کی ہائی ریزولیشن تصاویر بھیجی ہیں۔ان تصاویر سے سائنسدانوں اور موسمیاتی ماہرین کو ماحول کی تبدیلی، مدوجزر، بادلوں کا بننا، زمین اور پانی کی سطح کے درجہ حرارت، آگ، آتش فشاں، دھویں راکھ کے اثرات کو جاننے کے ساتھ طوفانوں اور قدرتی آفات کے خطرات جاننے میں مدد ملے گی۔