اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے
یس اردو نیوز وزیر اعظم نواز شریف نے آئینی استحقاق کے تحت لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کو جنرل کے عہدےپر ترقی دے کر پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔اس کے علاوہ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹافکمیٹی مقرر کردیا گیا ہے۔
جنرل قمرجاوید باجوہ چیف آف دی آرمی اسٹاف کے پرنسپل اسٹاف آفیسر اور جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف دی ٹریننگ اینڈایویلیوایشن کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل قبل ازیں وہ اقوامِ متحدہ کے تحت کونگو میں پاک فوج کے امنمشن کی قیادت بھی سنبھال چکے ہیں جبکہ انفنٹری اسکول، کوئٹہ میں کمانڈانٹ؛ اور X کورپس میں کورپس کمانڈر کے عہدوں پرفائز رہ چکے ہیں۔