لندن (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔رواں سال اگست۔ستمبر میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز کرس گیل کے کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی۔کرس گیل نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کپ اُن کا آخری ون ڈے ٹورنامنٹ ہوگا، حالیہ ورلڈ کپ میں وہ اب تک دو نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔کرس گیل نے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ستمبر 2014ء میں کھیلا تھا، وہ اب تک 103ٹیسٹ میچوں میں 7214رنز بناچکے ہیں جن میں 15 سنچریاں بھی شامل ہیں۔گیل نے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 333رنز بنائے تھے۔ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔رواں سال اگست۔ستمبر میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز کرس گیل کے کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی۔کرس گیل نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کپ اُن کا آخری ون ڈے ٹورنامنٹ ہوگا، حالیہ ورلڈ کپ میں وہ اب تک دو نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔کرس گیل نے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ستمبر 2014ء میں کھیلا تھا، وہ اب تک 103ٹیسٹ میچوں میں 7214رنز بناچکے ہیں جن میں 15 سنچریاں بھی شامل ہیں۔گیل نے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 333رنز بنائے تھے۔