کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں ہنڈا بی آروی کے مقابلے میں7 سیٹوں والی چنگان اے 800 ایم پی وی گاڑی متعارف کردی گئی ہے۔اس گاڑی میں ایک اعشاریہ پانچ لٹر ٹربو انجن، 154ہارس پاور، پینورامک سن روف، ہاٹ اینڈ کولڈ سیٹیں، بلائنڈ سپاٹ شیشے کے ساتھ ساتھ آگے اور پیچھے کیمرے دیے گئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس گاڑی کی قیمت لگ بھگ تیس لاکھ تک ہوگی۔ماسٹر موٹرز لمیٹڈ (ایم ایم ایل) نے چنگان گاڑیوں بشمول چنگان ایم 8، چنگان ایم 9 اور چنگان کاروان کی مقامی طور پر اسمبلنگ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور پہلی گاڑی اگلے ہفتے تیار کی جائے گی۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ماسٹر موٹرز دانیال ملک نے پاکستان آٹو پارٹس شو میں بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلنگ پلانٹ کراچی میں 13 ماہ کی ریکارڈ مدت میں قائم کیا گیا ہے جس کی پیداواری گنجائش 30ہزار گاڑیاں سالانہ ہے۔ اس ماحول دوست سٹیٹ آف دی آرٹجدید پلانٹ کو مرحلہ وار آٹومیٹ کیا جائے گا اور آٹومیشن کا آخری مرحلہ 2025ءتک مکمل کرلیا جائے گا۔