counter easy hit

کراچی میں مون سون کا نیا سسٹم آگیا، کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش

کراچی میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہوگیا، جس سے شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

The new system of Monsoon arrived in Karachi, somewhere light, somewhere fast rain

The new system of Monsoon arrived in Karachi, somewhere light, somewhere fast rain

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم شہر میں داخل ہو نے سے کراچی میں منگل تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس سے ان علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ بارش ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہوگیا اور یہ علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ گلشن حدید سے گرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والی موسلا دھار بارش نے آہستہ آہستہ شہر کے بیشتر حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

قائد آباد، ملیر، ماڈل کالونی، شاہ فیصل کالونی، شارع فیصل، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبہار، لسبیلہ، گارڈن، پاک کالونی، سائٹ، صدر آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، ٹاور اور ملحقہ علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جبکہ کہیں محض بوندا باندی ہوئی۔

بارش کا پانی کئی علاقوں میں جمع ہوگیا، جس سے گاڑیوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا رہا۔ کراچی میں آج دن بھر ہی بادلوں کا ڈیرہ رہا، شہر کے مختلف علاقوں میں رات میں شروع ہونے والا بوندا باندی کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دوسرا سسٹم شہر میں داخل ہورہا ہے جس کے وجہ سے آج (ہفتے کو) بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ منگل تک موسلا دھار بارش جاری رہے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website